قاہرہ ....مصر کے سابق صدر حسنی مبارک نے کہا ہے کہ قطری حکام مجھ سے معاندانہ رویہ رکھے ہوئے تھے۔سابق امیر قطر نے 1995ءمیں اپنے والد شیخ خلیفہ آل ثانی کے خلاف بغاوت کی تھی تو ہمارا موقف اس کے خلاف تھا۔ اس وقت شیخ خلیفہ قاہرہ میں تھے اور اپنے خلاف بغاوت کی اطلاع ملنے پر وہ یورپ چلے گئے تھے ۔ مبارک نے کہا کہ انہیں عرب ممالک کے خلاف انارکی پھیلانے والی قطر ی سرگرمیوں اور سازشوں کا علم ہے۔ انکی نظر سے اس قسم کی دستاویزات گزری ہیں۔ قطر نے جنوری 2011 ءکے مظاہروں کی سرپرستی بھی کی تھی۔2009ءمیں العریش اور رفحاءشہرو ںمیں فلسطینیوں کو گھسنے پر آمادہ کرنے والا قطر ہی تھا۔