Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلی کاپٹر پرواز کے فوری بعد گر گیا، ایک ہلاک

بدری ناتھ .... اتراکھنڈ میں یاتریوں کو لیکر جانے والا ایک ہیلی کاپٹر گرگیا۔ عملے کا ایک رکن ہلاک اور 2پائلٹ زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ہفتے کی صبح اتراکھنڈ میں بدری ناتھ سے پرواز کررہا تھا۔ سول ایوی ایشن ڈائریکٹریٹ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ مرنے والا طیارے کا انجینیئر ہے جسکا تعلق آسام سے ہے۔ پولیس افسر کا کہناہے کہ ناکافی ایئر پریشر کی وجہ سے ہیلی کاپٹر غیر متوازن ہوگیا تھا۔

شیئر: