فائنل میں حصہ لینے کے لیے مجموعی طور پر 16 کھلاڑی کوالیفائی کریں گے (فائل فوٹو شٹرسٹاک)
ای اے سپورٹس نے پہلا رمضان ٹورنامنٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، یہ ٹورنامنٹ 18 سے 29 مارچ تک مقدس مہینے کے دوران منعقد کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق ای اے سپورٹس ایف سی رمضان ٹورنامنٹ کا انعقاد زاویہ گیمنگ کمپنی کے ذریعے ہوگا جو سعودی ای ۔ سپورٹس فیڈریشن کے تعاون سے پیپسی کے زیرتحت کھیلا جائے گا۔
رمضان ایونٹ میں دو متوازی ناک آؤٹ ٹورنامنٹس ہوں گے جس میں ایک پلے سٹیشن 5 پر ای اے سپورٹس ایف سی 24 کے لیے اور دوسرا ای اے سپورٹس ایف سی موبائل کے لیے ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے فائنل میں حصہ لینے کے لیے مجموعی طور پر 16 کھلاڑی کوالیفائی کریں گے جن میں سے آٹھ، آٹھ کھلاڑیوں اور تخلیق کاروں کے مقابلوں کے لیے دو ، دو کھلاڑیوں کی جوڑیاں بنائی جائیں گی۔
کنسول(پی ایس۔5 اور 4) ٹورنامنٹ کویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شرکاء کے لیے آن لائن ہو گا جبکہ ای اے سپورٹس ایف سی موبائل کے لیے سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، الجزائر، مراکش اور انڈونیشیا کے کھلاڑی شرکت کر سکیں گے۔
پہلے رمضان ای سپورٹس ٹورنامنٹ کا فائنل ریاض کے سعودی ای۔ سپورٹس فیڈریشن کے ایرینا میں براہ راست منعقد ہوگا۔