Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

جمعرات کو ایک اونس سونے کی قیمت 7614 ریال رہی۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی مارکیٹ میں 2 دن تک سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جمعرات کو نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
تواصل نیوز کے مطابق  29 فروری 2024 کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 244.83 ریال رہی جبکہ ایک دن قبل اس کی قیمت 245.73 ریال تھی۔
22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 224.43 ریال اور 21 قیراط کی قیمت 214.23 ریال ریکارڈ کی گئی۔
18 قیراط کی قیمت 183.63 ریال، 14 قیراط کی قیمت 142.82 ریال اور 12 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 122.42 ریال رہی۔
جمعرات کو ایک اونس سونے کی قیمت 7614 ریال جبکہ ایک کلو سونے کے  نرخ 2 لاکھ 44 ہزار 830 ریال رہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: