Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس افسر شہربانو کو دورہ سعودی عرب کی دعوت

لاہور میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس افسر سیدہ شہربانو نقوی نے جمعے کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، جبکہ انہیں اور ان کے خاندان کو دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔
سعودی سفارت خانے کی جانب سے شیئر کی گئی ٹویٹ کے مطابق پاکستان میں خادم الحرمین الشریفین کے سفیر جناب نواف المالکی نے ASP شہر بانو کا استقبال کیا اور ایک خاتون کو ہجوم سے بچانے میں، جس نے عربی الفاظ لکھے ہوئے کپڑے پہنے تھے جنہیں لوگ قرآنی آیات سمجھے تھے، ان کے اس بہادرانہ اقدام پر شکریہ ادا کیا۔‘
مزید پڑھیں
پاکستان میں سعودی عرب کے سفی نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی اے ایس پی شہربانو نقوی نے لاہور میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچا کر انتہائی عمدہ خدمت سر انجام دی ہے۔
جمعے کے روز اردو نیوز سے گفتگو میں سعودی سفیر نے کہا کہ’ شہربانو نقوی نے ایک غلط فہمی کے نتیجے میں خاتون کی جان کو درپیش خطرات سے ان کو بچایا ہے اور ان کے اس جذبے اور ہمت سے متاثر ہو کر انہوں نے شہربانو نقوی اور ان کے خاندان کو حج پر بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔‘
سیدہ شہربانو نقوی نے پچھلے ہفتے لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو اس وقت بچایا تھا جب ان کے لباس پر کی گئی خطاطی پر لوگ مشتمل ہو گئے تھے۔ 
خیال رہے 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں اس وقت مشتعل ہجوم نے ایک خاتون کو اس لیے گھیر لیا تھا کہ ان کے لباس پر عربی زبان میں کچھ تحریر تھا جن کو مقامی لوگ مقدس کلمات سمجھ رہے تھے۔
صورت حال خراب ہونے پر خاتون کے شوہر نے پولیس کو کال کی جس پر سیدہ شہربانو نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچیں، انہوں نے وہاں ایک مختصر تقریر میں لوگوں کو قانون ہاتھ میں نہ لینے کی تبیہہ کی، جس کے بعد وہ اندر جا کر اس خاتون کے چہرے کو ڈھانپ کر اپنے بازوؤں میں ہجوم کے اندر سے نکال کر لے گئی تھیں۔

شیئر: