Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات

پاکستان کے نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی ہے۔
جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے کئی نکات زیر بحث آئے۔
وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ اس سال وقت سے پہلے تمام امور کو بہترین انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی عازمینِ حج سعودی ویزا بائیو ایپ کی مدد سے گھر بیٹھے بائیو میٹرک کر سکیں گے۔‘
وزیر مذہبی امور انیق احمد نے مزید کہا کہ وزارت آئندہ ہفتے عازمینِ حج کی جامع تربیت اور بائیو میٹرک شیڈول کا اعلان کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستانی حجاج کی سہولت کے لیے کئی منفرد اور مثالی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
سعودی سفیر جناب نواف سعید المالکی نے بہترین خدمات کی فراہمی پر ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے تین ممالک میں پاکستان حج مشن کی شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مذہبی امور انیق احمد کی جانب سے حجاج  کو بہترین سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہیں۔
’حجاج کرام کو سہولیات اور خدمات کی فراہمی میں پاکستانی وزارتِ مذہبی امور اور حج مشن کا کردار قابلِ تقلید ہے۔‘

شیئر: