Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادویہ کی مارکیٹ 2032 تک 11.5 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی

’سعودی عرب میں ادویہ کی مارکیٹ میں سالانہ 2.52 فیصد اضافہ ہورہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ادویہ کی مارکیٹ میں تیز رفتار ترقی ہورہی ہے جس کے باعث 2032 تک اس کا حجم 11.5 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  ادویہ کی مارکیٹ کا حجم 2023 میں 9.2 بلین ڈالر تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب میں ادویہ کی مارکیٹ میں سالانہ 2.52 فیصد اضافہ ہورہا ہے‘۔
ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’ادویہ کی مارکیٹ میں تیزی کے باعث مقامی ادویہ سازی پر زیادہ توجہ دی جائے گی‘۔
’ادویہ کی طلب میں اضافہ اور مقامی ادویہ سازی میں توسیع بڑھتی ہوئی آبادی کے علاوہ مقامی طور پر خود کفالت کی پالیسی  بھی ہے‘۔

شیئر: