Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا فیصلہ مشکل وقت میں کیا گیا : وزیر خزانہ

’عمومی معیشت کو بچانے کے لیے جو فیصلے کئے گئے وہ بالکل صحیح تھے‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا فیصلہ مشکل وقت میں کیا گیا تاہم اس وقت کے لحاظ سے بہترین فیصلہ تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’درمیانے اور طویل المیعاد عرصے تک عمومی معیشت کے تحفظ کے لیے واٹ کا فیصلہ ضروری تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’2015 اور 2016 میں عمومی معیشت میں استحکام برقرار رکھنا ضروری تھا ورنہ معیشت مشکلات کا شکار ہوتی‘۔
’عمومی بجٹ میں خسارے کو کم کرنے اور لوگوں کو ضروریات فراہم کرنے  کے علاوہ توانائی کی مارکیٹ میں عدم استحکام پر قابو پانا مشکل تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بہت ضروری تھا کہ ہم آمدنی کے ذرائع میں تنوع لے آتے اور تیل کی گھٹتی آمدن کو پورا کرتے‘۔
’عمومی معیشت کو بچانے کے لیے جو فیصلے کئے گئے وہ بالکل صحیح تھے، اس بات کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے تین سال بعد یعنی 2020 میں کورونا کا بحران آگیا جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں انتہائی کم اور صحت کے شعبے میں اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا‘۔
’یہ بات درست ہے کہ کئی مشکل فیصلے ہوئے کیونکہ اس وقت ان سے بہتر آپشن نہیں تھا‘۔

شیئر: