Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاطمہ ثناءشیخ خلا میں جائینگی

ممبئی ....نئی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اداکار عامر خان کے ساتھ خلا میں جاسکتی ہیں۔ عامر خان کے ساتھ” دنگل “میں کام کرچکی ہیں۔ فاطمہ فلم ”ٹھگس آف ہندوستان“ میں اداکاری کر رہی ہیں۔خبر ہے کہ اس فلم کے بعد وہ ایک اور فلم میں عامر خان کے ساتھ نظر آئیںگی۔ خلا نوردراکیش شرما کی زندگی پر بننے والی اپنی فلم کے لئے عامر خان بے حد پرجوش ہیں۔ بتایا جا تا ہے کہ عامر نے فاطمہ کو اس فلم میں اداکاری کرنے سے پہلے کچھ ہدایات بھی دی ہیں،جن میں سے پہلی ہدایت یہی ہے کہ انہیں اپنے بال بڑھانا ہونگے۔فلم دنگل کے لئے فاطمہ نے اپنے بال کٹوائے تھے لیکن عامر خان کے ساتھ خلا میں جانے کےلئے انہیں بال لمبے کرنے ہوں گے۔ عامر ،ٹھگس آف ہندوستان کی شوٹنگ پوری کرنے کے بعد راکیش شرما کی اس فلم پر توجہ دینے والے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ فلم کا نام ”سارے جہاں سے اچھا “ہوگالیکن فی الحال عامر کی طرف سے اس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ 

شیئر: