Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمتوں میں دوسرے دن بھی اضافہ

بدھ کو ایک اونس سونے کی قیمت 7967 ریال رہی۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ کو دوسرے دن بھی فی گرام قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔
تواصل نیوز کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 256.16 ریال رہی جبکہ ایک دن قبل منگل کو اس کے نرخ 251.17 ریال تھے۔
22 قیراط کی قیمت 234.82 ریال اور 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 224.15 ریال رہی۔
18 قیراط ایک گرام کی قیمت 192.13 ریال، 14 قیراط کے نرخ 149.43 ریال اور 12 قیراط ایک گرام کے نرخ 128.08 ریال رہے۔
مملکت میں ایک اونس سونے کی قیمت گزشتہ روز 7811 ریال تھی جو بدھ کو بڑھ کر 7967 ریال تک پہنچ گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: