لاہور ...پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو ن لیگ کا الیکشن سیل قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ جے آئی ٹی 2018کے الیکشن کا پلان تیار کر رہی ہے، اس سے انصاف کی توقع نہ رکھی جائے۔6 ماہ بعد بیرون ملک سے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں تفتیش کے دوران حسین نواز کی تصویر کو منظم انداز سے بنوایا گیا۔مقصد ظاہر کرنا تھا کہ جے آئی ٹی بے رحم ہے، یہ جے آئی ٹی سارا ڈرامہ ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ جے آئی ٹی نے الیکشن کا نعرہ تیار کرنا ہے، ن لیگ جے آئی ٹی کے نعرے کیساتھ الیکشن میں نکلے گی۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے طاہرالقادری نے کہا کہ اصل ذ مہ دارافراد کو طلب ہی نہیں کیا گیا۔سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر پیش رفت بھی روک دی گئی۔ اس ملک میں عدل اور انصاف کا قتل عام ہو رہا ہے۔ خاموش نہیں بیٹھیں گے، مرتے دم تک قانون کی جنگ لڑتے رہیں گے۔