Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی ٹرک ڈرائیور شاہی مہمانوں میں شامل

’7 سال سے ارض مقدس آنے کے خواب دیکھ رہا ہوں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین عمرہ و زیارت پروگرام کے شاہی مہمانوں کا چوتھا گروپ مدینہ منورہ  پہنچ چکا ہے جس میں ایک بنگلہ دیشی ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عبد السلام نامی ٹرک ڈرائیور ڈھاکہ میں سعودی سفارتخانے میں آتے جاتے رہے یہاں تک انہیں بھی شاہی مہمانوں میں شامل کرلیا گیا۔
وہ بنگلہ دیش میں ٹرک ڈرائیور کے علاوہ مسجد کے موذن بھی ہیں۔
الاخباریہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وہ 7 سال سے ارض مقدس آنے کے خواب دیکھتے رہے‘۔
واضح رہے مدینہ منورہ منورہ میں موجود شاہی مہمانوں کے چوتھے گروپ میں 250 افراد ہیں۔
انہیں مقبرہ شہدا ، جبل الرماۃ اور غزہ احد کے مقامات کا دورہ کروایا گیا ہے۔

شیئر: