Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کو 2023 میں 454 ارب ریال خالص منافع ہوا

’یہ منافع 2022 سے 24.7 فیصد کم ہے جس میں خالص منافع 604 بلین ریال تھا‘ ( فوٹو: سبق)
آرامکو کمپنی نے 2023 کے دوران اپنے خالص منافع کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آرامکو کمپنی کا 2023 میں خالص منافع 454.7 ارب ریال رہا ہے۔
یہ منافع 2022 سے 24.7 فیصد کم ہے جس میں خالص منافع 604 ارب ریال تھا۔
گزشتہ سال کم منافع کی وجہ  تیل کی پیداوار میں کمی اور ٹیکس کی بھی کمی قرار دیا گیا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’31 دسمبر 2023 تک کل آمدنی 440.88 ارب ڈالر رہی جبکہ 31 دسمبر 2022 میں کل آمدنی 535.19 ڈالر تھی‘۔
’کل آمدنی میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کے علاوہ پیدوار میں بھی کمی ہے‘۔
’آرامکو کمپنی نے 366.7 ارب ریال منافع تقسیم کیا ہے جبکہ یہ رقم گزشتہ سال 2022 سے 30 فیصد زیادہ ہے‘۔

شیئر: