Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین کی انڈر 20 فٹ بال ٹیم نے موریطانیہ کو شکست دے دی

ابتدائی میچ میں سعودی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے فتح سمیٹی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی فٹ بال فیڈریشن نے جدہ میں خواتین کی انڈر 20 قومی ٹیم کی موریطانیہ کے خلاف میچ میں کامیابی کی تعریف کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق موریطانیہ کی خواتین ٹیم کے ساتھ بدھ کو کھیلے گئے ابتدائی میچ میں سعودی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کی۔

موریطانیہ سے کھیلے جانے والے میچز تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

بیک ٹو بیک کھیلے جانے والے دوستانہ میچز  کے دوسرے مقابلے میں سنیچر کو موریطانیہ اور سعودی ٹیموں کے مابین میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔
سعودی عربین فٹبال فیڈریشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دوستانہ میچز ہماری باصلاحیت کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کا ثبوت ہیں۔
میچوں کے نتائج نے  ہماری ٹیم کی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے جس سے کھلاڑیوں کی  بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

خواتین اور لڑکیوں کے لیے فٹبال کا تربیتی کیمپ ایک سنگ میل ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی عربین فٹبال فیڈریشن میں خواتین کے  شعبے کی سربراہ عالیہ الرشید نے کہا ہے کہ خواتین کی انڈر 20 قومی ٹیم کی کامیابی مملکت میں خواتین کے فٹ بال کی ترقی میں اہم سنگ میل ہے۔
عالیہ الرشید نے کہا کہ ہمیں ان  کامیابیوں پر بے حد فخر ہے اور فیڈریشن کھلاڑیوں کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جن کی وہ مستحق ہیں۔

میچوں کے نتائج نے ٹیم کی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

موریطانیہ کی خواتین ٹیم کے ساتھ کھیلے جانے والے میچز 9 روزہ تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں، تربیتی کیمپ میں 24 کھلاڑی شامل ہیں۔
سعودی فٹ بال فیڈریشن نے مزید کہا  ہے کہ مملکت بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے فٹبال کا یہ تربیتی کیمپ ایسا سنگ میل ہے جو مملکت میں خواتین کو فٹ بال کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرتا ہے۔

شیئر: