Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات میں رمضان کے مقدس مہینے کا آغاز

سعودی عرب میں رمضان کے مقدس مہینے کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔
سعودی عرب میں اتوار 10 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آیا۔ 
الاخباریہ کے مطابق رصدگاہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
 ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ’ پیر 11 مارچ 2024 کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے‘۔
سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کے ادارے نے مملکت میں رمضان کا چاند نظر آنے کی توثیق کی ہے۔ 
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات اور قطر میں بطی رمضان کا چاند نظر آگیا۔ ان ممالک میں بھی پیر کو پہلا روزہ ہوگا۔
یاد رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں  اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ ام القری کیلنڈر کے مطابق  اتوار 10 مارچ کو شعبان کی 29 تاریخ ہے۔
 بیان میں کہا گیا تھا کہ مملکت میں جس شخص کو بھی ماہ رمضان کا چاند دکھائی دے وہ اپنی گواہی قریب ترین عدالت میں دے۔ چاند دیکھنے کی گواہی کے لیے اگرعدالت تک جانا ممکن نہ ہو تو قریبی سینٹر سے ٹیلی فون پر چاند دیکھنے کی شہادت کے بارے میں اطلاع دی جائے۔

شیئر: