Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ منگل کو ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور پہلا روزہ منگل کو ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ 
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان میں اکثر مقامات میں مطلع ابر آلود رہا لیکن بہت سارے علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چاند کی رویت کی شہادتیں پشاور، لاہور، سرگودھا، دیر اور دیگر علاقوں سے موصول ہوئیں۔
قبل ازیں زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کے اراکین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور میں رمضان کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی تھی۔
اراکین نے کہا تھا کہ چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی۔
خیال رہے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند اتوار کو نظر آگیا تھا اور ان ممالک میں آج پہلا روزہ تھا۔
سعودی عرب میں ایوان شاہی سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ’ پیر 11 مارچ 2024 کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے‘۔
سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کے ادارے نے مملکت میں رمضان کا چاند نظر آنے کی توثیق کی تھی۔

شیئر: