Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان: یکجہتی، سخاوت اور ایثار کے جذبے کا عملی مظاہرہ

اجتماعی افطاری آپسی اتحاد اور شکرگزاری کے احساس کو فروغ دیتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
دنیا بھر میں دو ارب سے زائد مسلمان رمضان المبارک کے مقدس سفر کا آغاز کر چکے ہیں، یہ مقدس مہینہ طلوع فجر سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرنے سے کہیں آگے ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رمضان المبارک کی صحیح عکاسی ماہ مبارک سے عقیدت، سخاوت اور قربانی کا درس دیتی ہے، یہ مہینہ عالمی پیمانے پر مسلم کمیونٹی میں روحانی کیفیت کے ساتھ خدمت اور ایثار کا جذبہ بڑھاتا ہے۔

رمضان کا مہینہ روحانی نشوونما اور غور و فکر کا درس دیتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

رمضان المبارک کی بنیادی حقیقت روزے سے روحانی وابستگی ہے جو غریبوں سے ہمدردی اور خود کو منظم کرنے کا عملی مظاہرہ ہے۔
غروب آفتاب کے وقت نماز مغرب کی اذان کے ساتھ مسلمانوں کا اجتماعی طور پر روزہ افطار کرنا آپسی اتحاد اور شکرگزاری کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔
نماز تروایح رمضان کا ایک اور لازمی پہلو جو مسلمانوں کو عشاء کی نماز کے بعد طویل اور اہم عبادت کے جذبے کے ساتھ مساجد کا رخ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
مساجد میں تراویح کے وقت امام مسجد سے قرآن کی تلاوت سننے کے لیے دنیا بھر کے مسلمان  خصوصی توجہ کے ساتھ صف در صف قیام کرتے ہیں۔

نمازوں کی بروقت ادائیگی اور تلاوت قرآن ذہنی سکون کا سبب بنتی ہے۔ فائل فوٹو الریاض

حرمین شریفین میں رمضان کے مہینے میں دنیا بھر سے آئے مسلمان نماز تراویح اور تہجد کا اہتمام کرتے ہیں، حرمین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے تراویح اور تہجد کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس، شیخ ماہر المعقلی، شیخ عبداللہ الجہنی اور شیخ بندر بلیلہ نماز تراویح اور تہجد کی امامت کرائیں گے۔
ماہ مقدس سے روحانی تعلق پر جدہ میں رہنے والی 25 سالہ یونیورسٹی طالبہ فاطمہ مثنیٰ نے اپنےجذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے جیسے مقدس مہینہ قریب آتا ہے میں میری خوشی بھرپور ہو جاتی ہے۔

روحانی ماحول میں استغفار دین سے محبت سکھاتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

فاطمہ نے بتایا کہ رمضان کی تیاری کے لیے خاص اقدامات کیے جاتے ہیں، ماہ مقدس میں نمازوں کی بروقت ادائیگی اور تلاوت قرآن میں اضافہ ذہنی سکون کا سبب بنتا ہے۔
دنیاوی اور دینی ذمہ داریوں کو شیڈول کر کے خوراک اور نیند کے اوقات منظم رکھ کر ماہ مبارک کی برکات سمیٹنے کی کوشش کرتی ہوں۔ روحانی ماحول میں استغفار دین سے محبت سکھاتی ہے۔
مکہ مکرمہ کے رہائشی خالد مفتی نے بتایا ہے کہ رمضان کا مہینہ میرے دل میں خاص مقام رکھتا ہے کیونکہ یہ روحانی نشوونما اور غور و فکر کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رمضان اتحاد، رحمت اور برکتوں کا وقت ہے اور میں اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں، خاندان کے ساتھ اجتماعی افطاری اور کمیونٹی کے ساتھ تراویح یکجہتی کی شاندار مثال ہے۔

رمضان میں والدین کی ذمہ داریاں


رمضان میں بچے اپنے اندر صبر اور درگزر کے بارے میں سیکھتے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

مسلم معاشرے میں  رمضان کا مہینہ والدین کے لیے منفرد مواقع فراہم کرتا ہے، انہیں چاہیے کہ بچوں کو روزہ رکھنے کی تربیت دے کر مقدس مہینے کا تعارف کرائیں۔
ایسا کرنے سے والدین اپنے بچوں کو اس وقت کے لیے تیار کرتے ہیں جب وہ بالغ ہو کر مقدس فریضے کی سمجھ اور اہمیت  کو عملی طور پر دین سے عقیدت کا لازمی جزو سجھتے ہیں۔

بچوں کو روزہ رکھنے کی تربیت دے کر  رمضان کا تعارف کرائیں۔ فائل فوٹو گیٹی امیجز

ڈاکٹر عبداللہ جمال ماہر اطفال اور چھ سالہ بیٹے کے والد ہیں انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا اس سال پہلی بار آدھے دن کا روزہ رکھے گا۔
مقدس ماہ کے روزے صرف بالغوں کے لیے فرض ہیں تاہم بچوں میں اس کی تربیت کا آغاز منفرد اور اہم تجربہ ہے۔

والدین کو چاہیے کہ بچوں میں رمضان  کے تصور کو متعارف کرائی۔ فوٹو عرب نیوز

اس عمل سے بچے اپنے اندر صبر ، استقامت کے ساتھ روحانیت اور درگزر کے بارے میں سیکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں والدین کو چاہیے کہ بچوں میں رمضان مبارک کے تصور کو نرمی سے متعارف کرائیں، نہ صرف روزہ رکھنے بلکہ اس کے روحانی اور اجتماعی  فوائد اور دیگر پہلوؤں پر توجہ دیں۔
 

شیئر: