Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط: حادثے میں گرنے والے پیڈسٹل برج کو ہٹا دیا گیا

ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط میں پیڈسٹل برج گرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
العربیہ کے مطابق خمیس مشیط میں پرنس سلطان روڈ پر یہ واقعہ پیش آیا۔
خمیس مشیط میونسپلٹی نے واقعہ کی تصدیق کی اور بتایا ’ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث حادثہ پیش آیا۔‘
ایک مال بردار ٹرک جس پر ہیوی مشینری( بوکلین ) کو قابل اجازت حد سے زیادہ اونچائی (5.5 میٹر) پر لوڈ کیا گیا تھا پل سے ٹکرا گئی جس سے پیڈسٹل برج کا ایک حصہ گر گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تباہ شدہ پل کو ہٹا کر ٹریفک کی آمد ورفت کو بحال کیا گیا (فوٹو: اخبار24)

میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ’ فوری طور پر ضروری اقدامات کیے گئے اور تباہ شدہ پل کو ہٹا کر ٹریفک کی آمد ورفت کو بحال کیا گیا۔‘
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک قانون کے تحت گاڑیوں کے لیے طے شدہ وزن اور اونچائی کی پابندی ہے ۔ ڈرائیور سرکاری یا نجی املاک کو پہنچے والے تمام نقصان کا ذمہ دار ہے۔

شیئر: