مقامی افراد گھروں کو دیدہ زیب جھنڈیوں سے سجاتے ہیں جو روایت بن گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
رمضان کے مہینہ میں پوری دنیا کے مسلمان روزہ ، نماز اور دیگر دینی امور کی انجام دہی کے ساتھ استقبال رمضان کی تیاریاں بھی جوش و خروش سے کرتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مقامی لوگ اپنے گھروں اور کام کی جگہوں کو خاص مہینے کی مناسبت سے دیدہ زیب جھنڈیوں اور مختلف ماڈلز سے سجا تےہیں جو روایت بن گئی ہے۔
سعودی شہری شہاد الغامدی نے بتایا ہے کہ رمضان کی سجاوٹ سے متعلق مختلف اشیاء کی خریداری کے لیے وہ شہر کے ہول سیل سٹورز کا رخ کرتی ہیں۔
ریاض میں الحزازی سٹور اور جدہ میں سپر سٹور دو ایسے ڈسکاؤنٹ مراکز ہیں جہاں سے ہم اپنی مطلوبہ اشیاء مناسب داموں حاصل کر سکتے ہیں۔
شہاد الغامدی نے بتایا کہ میں چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ مل کر یہ خریداری کرتی ہوں جو شاندار یادیں ہیں اور ہم سال بھر اس موقع کے منتظر رہتے ہیں۔
رمضان کی آمد کی خوشی میں مختلف مالز اور شاپنگ سنٹرز کی سجاوٹ کی جاتی ہے جیسا کہ جدہ میں ریڈ سی مال اور مال آف عربیہ اور ریاض میں ریاض گیلری معروف مقام ہیں جہاں رمضان سجاوٹ مل سکتی ہے۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں کے روایتی بازار جیسے جدہ کے علاقے البلد میں باب مکہ اور سوق الزال رمضان سجاوٹ کی منفرد اور روایتی قمقمے، مختلف ماڈلز اور آرائشی محرابیں تلاش کرنے کے لیے بہترین جگہیں ہیں۔
دور جدید میں آن لائن شاپنگ گھر بیٹھے رمضان کی خوبصورت اور عمدہ سجاوٹ کی خریداری کا آسان طریقہ پیش کر رہی ہے۔
ریاض کی رہائشی فاطمہ خلف ایک کارپوریٹ ملازمہ ہیں جو آن لائن شاپنگ کی سہولت کو سراہتی ہیں اور اس پر اعتماد رکھتی ہیں۔
فاطمہ خلف نے بتایا ہے کہ وہ مصروف زندگی گزار رہی ہیں اس لیے رمضان کی آمد پر گھر کی سجاوٹ کا سامان خریدنے کے لیے بازار نہیں جا سکتی اس لیے ایسی ویب سائٹس یا ایپس استعمال کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ اکثر اوقات آن لائن شاپنگ میں رمضان سیلز کے دوران ڈسکاؤنٹ اور پروموشنز بھی فائدہ حاصل کیا جاتا ہے۔
آن لائن شاپنگ میں انہوں نے اپنی پسندیدہ بڑے سائز کی دھاتی لالٹین خریدی ہیں جو آئندہ سال بھی آمد رمضان پر استعمال ہو سکتی ہیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں