اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔
اس فتح کے بعد پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز
ہدف کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گر گئی۔
جیسن روئے صرف تین رنز بنا کر ڈیوڈ ولی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
سعود شکیل صرف 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان ریلی روسو اچھی کاگردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد لاری ایونز صرف ایک جبکہ محمد وسیم 11 اور خواجہ نافع 16 رنز بنا کر چلتے بنے۔
عقیل حسین چھ رنز، محمد عامر تین اور ابرار احمد صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ عثمان طارق بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سےعباس آفریدی نے دو، محمد علی نے ایک جبکہ ڈیوڈ ولی اور اسامہ میر نے تین تین وکٹیں اپنے نام کیں۔
ملتان سلطانز کی اننگز
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹیم کو پہلا نقصان اوپنر یاسر خان کی صورت میں ہوا۔
وہ تیسرے اوور میں صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد عثمان خان 21 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
محمد رضوان اور جانسن چارلس کی وکٹیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ دونوں بلے باز چوکے اور چھکے لگا کر ٹیم کے رنز بڑھاتے رہے۔
محمد رضوان نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار 69 رنز بنائے اور محمد عامر کی گیند پر ریلی روسو کو کیچ تھما بیٹھے۔
جانسن چارلس نے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد وسیم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
افتخار احمد 20 اور طیب طاہر تین رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر دو جبکہ محمد وسیم اور ابرار احمد ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
پلے آف راؤنڈ سے قبل ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان یہ آخری میچ تھا۔
اس ایونٹ میں دونوں ٹیمیں دوسری مرتبہ آمنے سامنے تھیں۔
اس سے قبل 25 فروری کو لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیون
جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافع، ریلی روسو( کپتان)، عمیر بن یوسف، لاری ایونز، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔
ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون
محمد رضوان(کپتان)، یاسر خان، عثمان خان، طیب طاہر، جانسن چارلس، افتخار احمد، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی اور عباس آفریدی ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔