Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد التنعیم: عمرہ زائرین کے لیے مکہ مکرمہ میں خاص تاریخی مقام

مکہ میں التنعیم کے تاریخی مقام پر سنہ 854 میں مسجد عائشہ ؓ قائم کی گئی۔ فوٹو واس
مسجد التنعیم حرم شریف سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مغرب میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کے لیے ایکسپریس وے پر واقع ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مسجد التنعیم کے نام سے مشہور ہے یہ مسجد مکمہ مکرمہ کے رہائشیوں کے لیے عمرہ کرنے کی تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔
التنعیم وہ میقات ہے جہاں سنہ 632 میں حج الوداع کے موقع پر ام المومنین حضرت عائشہ حالت احرام میں حدود حرم میں داخل ہوئی تھیں۔
التنعیم کے اس تاریخی مقام پر سنہ854 میں ایک مسجد قائم کی گئی جو مسجد عمرہ اور میقات یا مسجد عائشہ  کے نام سے معروف ہے۔
عمرہ زائرین سال بھر اس مسجد سے عمرہ کا احرام باندھتے ہیں اور موسم حج میں مکہ میں رہائش پذیر عازمین کی وجہ سے یہاں سے احرام باندھنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔
مکہ مکرمہ میں قائم مسجد التنعیم کے خوبصورت انداز سے نصب کے گئے بڑے دروازے اور کھڑکیاں اس کے جدید اسلامی طرز تعمیر کی عکاسی کرتی ہیں۔

مسجد خوبصورت اور جدید اسلامی طرز تعمیر کی عکاسی کرتی ہے۔ فوٹو واس

مسجد کا خوبصورت ڈیزائن اسلامی فن تعمیر کی تاریخی صداقت کو قدیم آثار قدیمہ کی روایات سے ملاتا ہے، یہ عبادت کے لیے پرسکون مقام کی حیثیت رکھتی ہے۔
مسجد التعنیم 6000 مربع میٹر  رقبے پر تعمیر کی گئی ہے  جب کہ  پورا کمپلیکس 84,000 مربع میٹر پر محیط ہے اور مسجد میں بیک وقت 15000 نمازیوں کی گنجائش ہے۔

مسجد میں بیک وقت 15000 نمازیوں کی گنجائش ہے۔ فوٹو واس

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی عازمین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد کے دیکھ بھال،انتظامی امور، صفائی ستھرائی کے علاوہ  دیگر ضروریات کی فراہمی کی ذمہ دار ہے۔
 

شیئر: