Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میقات کے مقامات پر عمرہ زائرین کے خیرمقدم کے لیے انتظامات

سہولت فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبوں پرعمل درآمد جاری ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امورکا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں عمرہ سیزن کے حوالے سے مختلف مقامات پرعمرہ زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبوں پرعمل درآمد جاری ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور و دعوت الارشاد کی جانب سے مختلف شہروں سے مکہ مکرمہ آنے والے عمرہ زائرین کی سہولت کےلیے شاہراہوں اور میقات کے مقامات پر وضوخانے، آرام کرنے کے مقامات ارو عمرہ زائرین کے خیرمقدم کے لیے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزارت اسلامی امور کا مزید کہنا تھا کہ’ ضیوف الرحمان کو ہر ممکن سہولت پہنچانے کےلیے میقات کے مقامات پر صفائی کا خاص اہتمام کیا گیا ہے تاکہ وہاں سے احرام باندھنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘
جدہ اور طائف کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر بھی وزارت اسلامی امور کے کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں آنے والے عمرہ زائرین کی رہنمائی کےلیے مختلف زبانوں میں معلوماتی کتابچے بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ درست طریقے سے مناسک عمرہ کی ادائیگی کے حوالے سے معلومات حاصل کرسکیں۔

شیئر: