Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین کے لیے’مکہ وزیٹرز‘ ایپلی کیشن کیا ہے؟

پارکنگ لاٹس اور راستوں کے حوالے سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔ (فوٹو جی ایس سی ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب میں جنرل سنڈیکیٹ آف کارز (النقابہ العامہ للسیارات) نے ’مکہ وزیٹرز‘ (زوار مکہ) کے نام سے ایپلی کیشن کا آغاز کیا ہے۔ اس سے پارکنگ لاٹس اور مسجد الحرام کی طرف جانے والے راستوں کا تعین کیا جا سکے گا۔
جنرل سنڈیکیٹ آف کارز (جی ایس سی) نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا یہ ایپلی کیشن رمضان المبارک 1445ھ میں زائرین  کےلیے آمد ورفت کی خدمات کو بہتر اور زیادہ تسلی بخش بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ایپلی کیشن کے ذریعے مسجد الحرام تک پہنچنے کے لیے آسان ترین راستے اور پارکنگ لاٹس کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
مسجدالحرام کے قریب قائم پارکنگ لاٹس اور راستوں کے حوالے سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: