ادارہ حرمین میں دینی امور کے نگران شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام کے تمام امام صحت مندانہ غذائی پروگرام پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔‘
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ السدیس نے کہا کہ ’وہ صحت کو برقرار رکھنے کے لیے یومیہ دو کلو میٹرپیدل چلتے ہیں۔‘
فيديو | الشيخ عبد الرحمن السديس: جميع أئمة الحرم لديهم برامج صحية وغذائية.. وأنا شخصيا أمشي ما لا يقل عن 2 كيلو باليوم تهيئة للنفس والتلاوة #الإخبارية#خدام_الحرم pic.twitter.com/eqU16HRsyK
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) March 19, 2024
انہوں نے بتایا ’مسجد الحرم کے تمام امام متوازن غذا استعمال کرتے ہیں ہوئے چکنائی وغیرہ سے پرہیز کرتے ہیں تاکہ دوران تلاوت انہیں سانس کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘
’ سادہ غذا کے ساتھ باقاعدگی سے واک کرنے کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔‘
شیخ سدیس نے کہا کہ ’رمضان کی روحانی تیاری شعبان سے ہوجاتی ہے۔ روحانی تیاری سے مراد یہ ہے کہ شعبان میں قرآن دہرانا شروع کردیں‘۔
’شعبان کو قاریوں اور ائمہ کا مہینہ کہا جاتا تھا کیونکہ وہ اس مہینے میں خود کو قرآن کی تلاوت اور ورد کے لیے یکسو کرلیتے تھے‘۔
فيديو | الشيخ عبد الرحمن السديس: نٌقبل في شهر شعبان على المراجعة استعدادا لشهر #رمضان، ويسمى بشهر الأئمة والقراء لأنهم يتفرغون فيه لمراجعة ومدارسة المصحف الشريف#خدام_الحرم#الإخبارية pic.twitter.com/0rTjQyh0HI
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) March 19, 2024