Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں تیز رفتار گاڑی افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی، ایک ہلاک،21 زخمی

حادثہ ایک مسجد کے باہر مغرب کی اذان سے کچھ دیر قبل پیش آیا (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر مسجد کے باہر افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی۔ ایک شخص ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔
سبق نیوز کے مطابق حادثہ مغرب کی اذان سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔ مکہ مکرمہ کے ایک علاقے کی مسجد ’زھرہ العمرہ‘ کے باہر افطار دسترخوان پر روزہ دار بیٹھے تھے۔
تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکرا کر افطار دسترخوان پر چڑھ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے امدادی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری طورپر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
شدید زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے بارے میں متعلقہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔

شیئر: