Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں سکول بس کو حادثہ، 3 طلبہ سمیت 5 زخمی

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ جمعرات میں سکول بس فٹ پاتھ سے  ٹکرا گئی، 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین طلبہ اور دو سپروائرز شامل تھے۔
الامارات الیوم کے مطابق  حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ گاڑی موڑ کا ٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا۔
شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ بس چلاتے وقت احتیاطی تقاضوں پر سختی سے عمل کریں  تاکہ ایسےحادثات بچا جا سکے۔
 شارجہ پولیس نے والدین کو یقین دلایا ہے تمام طلبہ خیریت سے اور محفوظ ہیں۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: