سعودی عرب نے افغانستان کے صوبے قندھار میں ہونے والے دہشت گرد دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
افغان حکام نے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد تین بتائی ہے جبکہ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے مرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
قندھار شہر میں جمعرات کو نیو کابل بینک برانچ کے باہر کھڑے لوگوں کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسیی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں سعودی عرب کی طرف سے دہشت گرد کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد کرنے، ہر طرح کی دہشت گردی، انتہاپسندی اور تشدد کے خلاف افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے اپنے موقف کا اعادہ کیا گیا۔
بیان میں مرنے والوں کے اہل خانہ، افغان عوام سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔