Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدیہ میں ڈریگن بال تفریحی پارک بنے گا

’پانچ لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والے منصوبے میں 7 علاقوں میں سیاحتی مقامات ہوں گے‘ ( فوٹو: ایکس)
القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں مزاحیہ کتابوں، فلموں اور ویڈیو گیمز کی ڈریگن بال سیریز کے آئیڈیا پر مبنی دنیا کا پہلا تفریحی پارک بنایا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ’پارک جو کہ مارشل آرٹس کے افسانوی کھلاڑی اور اس کے دوستوں کی دنیا کے گرد گھومتا ہے، ریاض کے قریب قدیہ انویسٹمنٹ پروجیکٹ کا حصہ ہوگا‘۔
ڈریگن بال سیریز نے 1984 میں جاپانی مزاحیہ میگزین ویکلی شونن جمپ میں کہانیاں شائع کرنا شروع کیں۔

پانچ لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والے اس منصوبے میں ہوٹلوں اور ریستورانوں کے علاوہ ڈریگن بال کے 7 علاقوں میں سیاحتی مقامات اور پرکشش پوائنٹش شامل ہوں گے۔
ڈریگن بال سیریزنے فلموں، ویڈیو گیمز اور ٹیلی ویژن سیریزمیں تبدیل ہونے سے پہلے 1984ء میں جاپانی مزاحیہ میگزین ویکلی شونن جمپ میں کہانیاں شائع کرنا شروع کیں جو 80 سے زائد ممالک میں تقسیم کی جاتی ہیں۔
اس کے مصنف جاپانی منگا مصنف، اکیرا توریاما اس ماہ کے شروع میں 68 سال کی عمرمیں انتقال کر گئے۔
سعودی عرب کی تیل اور گیس پرمنحصر معیشت کو متنوع بنانے کی کوششوں میں متعدد بڑے تفریحی منصوبوں کا قیام شامل ہے۔
قدیہ پراجیکٹ امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈزنی ورلڈ کے سائز سے دوگنا زیادہ جگہ پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس میں سکس فلیگ تفریحی پارک بھی شامل ہوگا۔

شیئر: