Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں اور غیرملکیوں میں بے روز گاری کی شرح کم ہوگئی

سعودی خواتین میں بھی بے روزگاری میں نمایاں کمی ہوئی ہے(فوٹو: اخبار24)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں سال 2023 کی چوتھی سہ ماہی میں سعودی اور غیرملکیوں میں بے روزگاری کی شرح میں 4.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے جاری لیبر مارکیٹ کے اعداد وشمار میں کہا گیا کہ ’گزشتہ برس سعودی شہریوں میں بے روزگاری میں 7.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔‘
بے روزگاری کے حوالے سے سروے میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ روزگار کی تلاش کے حوالے سے سعودیوں کی جانب سے 0.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جو سال 2022 کے مقابلے میں 1.2 فیصد ہے۔
سعودی خواتین میں بھی بے روزگاری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
جاری اعداد وشمار کے مطابق روزگار حاصل کرنے والی سعودی خواتین کا تناسب 35.6 فیصد رہا جبکہ سال 2022 کے مقابلے میں بے روزگار سعودی خواتین میں 13.7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
واضح رہے محکمہ شماریات کی جانب سے روزگار کے حوالے سے جامع سروے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے ڈیجیٹل سوال نامہ مملکت کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو ارسال کیا جاتا ہے جس میں روزگار کے حوالے سے ان کی مکمل تفصیلات ہوتی ہیں۔

شیئر: