سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے بنگلہ دیش کے ضرورت مند خاندانوں میں رمضان پروگرام کے تحت 500 راشن پیک تقسیم کیے گئے۔
مرکز کی جانب سے بنگلہ دیش کے علاقے اجیر پور اور باریشال کے اضلاع میں تقسیم کیے جانے والے راشن پیکس سے 2500 افراد مستفیض ہوں گے۔
رواں برس ماہ رمضان المبارک کے دوران مرکز کی جانب سے بنگلہ دیش میں 15 ہزار 700 راشن پیک تقسیم کرنے کا ہدف مقرر ہے۔
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز کی جانب سے لبنان ، انڈونشیا ، تاجکستان اور افریقی ممالک میں بھی رمضان المبارک راشن پروگرام کے تحت اشیائے خورونوش تقسیم کی گئیں۔