ریاض میں کسٹم کمیٹی نے بجلی کے کیبلز میں ممنوعہ تمباکو سمگل کرنے کی کوشش پر نجی کمپنی پر 3 لاکھ 60 ہزار ریال جرمانہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق زکوۃ اور کسٹم کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم اہلکاروں نے ایک کارگو کی تلاشی لی تو بجلی کے کیبلز میں چھپائی گئے تمباکو کے پیکٹس برآمد ہوئے۔
کیبلز میں 288 تمباکو کے پیکٹس موجود تھے۔ ہر پیکٹس کا وزن 5 گرام تھا۔ ضبط کیے جانے والے تمباکو کی مالیت ایک لاکھ 80 ہزارریال تھی۔
یہ تمباکو کو سگریٹ میں نہیں ڈالا جاتا تھا بلکہ اسے نسوار کی طرح استعمال اور اس کے پاوڈر کو سونگھا جاتا ہے۔