لاہور... پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔90 کی دہائی کو پھر زندہ کیا جا رہا ہے۔ جے آئی ٹی کو پانامہ کیس پر کام نہیں کرنے دیا جا رہا ۔ملک کی لوٹی ہوئی دولت کی تحقیقات ہو رہی ہے۔ تھوڑی سے تفتیش ہوئی اور چیخیں نکل گئیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے د ینگے۔ میاں صاحب آپ نے بینظیر کے خلاف جھوٹے مقدمات بنوائے۔ ہمیں تو آپ کے حکم پر عدالتوں میں گھسیٹا گیا تھا۔ ن لیگ والوں کو عدالتوں سے جتنا ریلیف ملا کسی کو نہیں ملا۔