Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: معروف صحافی محمد شاہد آل پاکستان مسلم لیگ میں شامل

دبئی(عمران خان یوسفزئی)آل پاکستان مسلم لیگ دبئی ٹیم میں معروف صحافی محمد شاہد کی شمولیت پر کور کمیٹی نے انہیں انفارمیشن سیکریٹری مقرر کردیا۔ اے پی ایم ایل کے ایک جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دبئی کے معروف صحافی محمد شاہد جو گزشتہ 38سالوں سے صحافت کے پیشے سے وابستہ ہیں، آل پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو گئے ہیں لہذا میڈیا سے متعلق ایشوز پر ان سے رابطہ کیا جائے۔ 
 

شیئر: