Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات، کویت، قطر اور بحرین میں بھی بدھ کو عید الفطر ہے

منگل 9 اپریل کو 30 رمضان المبارک ہے، اماراتی کمیٹی کا اعلان ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں پیر کوعید کا چاند نظر نہیں آیا۔ عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔
کویت، قطر اور بحرین میں بھی عیدالفطر بدھ کو منائی جائے گی۔
امارات الیوم کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ابوظبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ میں ہوا۔
بعد ازاں کمیٹی نے اعلان کیا کہ تمام شرعی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیر کو چاند نظر آنا ممکن نہیں تھا۔
منگل 9 اپریل کو 30 رمضان المبارک ہے اور بدھ 10 اپریل کو یکم شوال ہو گی۔

شیئر: