Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

امن واستحکام کے حصول کے لیے کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے میں حالیہ واقعات خاص طور پرغزہ اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 امن واستحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شیئر: