الباحہ میں ایک خاندان کے دو لڑکے دلدل میں دھنس کر ہلاک
واقعہ الباحہ کے شمال میں واقع علاقے مرکز معشوقہ میں پیش آیا۔
سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں میں اتوار کو دو لڑکے ایک دلدل میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
مرنے والوں کی عمریں پندرہ او سترہ برس بتائی گئی ہیں جو کزن تھے۔
یہ واقعہ الباحہ کے شمال میں واقع علاقے مرکز معشوقہ میں پیش آیا۔
الاخباریہ کے مطابق محکمہ شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ دونوں لڑکوں کی نعشوں کو نکال لیا گیا۔
وادی المراث مرکز معشوقہ کی سب سے بڑی وادیوں میں سے ایک ہے۔
سبق نیوز کے مطابق مرنے والے دونوں لڑکوں کو پیر کو سپرد خاک کردیا گیا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔پورا علاقے اس المناک واقعہ پر سوگوار ہے۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے کے دوران الباحہ میں ہونے والی بارش کے باعث وادیوں میں سیلابی ریلے اور ڈیموں کے اوور فلو ہونے سے صورتحال خراب ہے۔