تبوک (طارق نور الٰہی) انجینیئر اعظم ساجد نے کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں کافی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مرکز تعلیم و تحقیق کے ڈائریکٹر مالیات نے شرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے راولپنڈی، اسلام آباد میں قائم مرکز کی سرگرمیوں سے آگاہی دی۔ یہ مرکز جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام ملک بھر سے مدارس سے فارغ التحصیل طلباء کو جدید خطوط پر دوسالہ فقہ کورس کا اہتمام کرتا ہے جسکی تکمیل پر طلبہ کو یونیورسٹیز میں ایم فل و پی ایچ ڈی کیلئے رہنمائی، معاونت فراہم کرتا ہے۔ شرکاء نے مرکز کے منصوبوں میں تعاون کا یقین دلایا۔