Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجتماعی جھگڑا کرنے پر متعدد بنگلہ دیشی گرفتار

’ایکس پر ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں متعدد بنگلہ دیشی تارکین جھگڑا کر رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے سوشل میڈیا پراجتماعی جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے پر متعدد بنگلہ دیشی تارکین کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایکس اور دیگر ذرائع پر ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں متعدد بنگلہ دیشی تارکین جھگڑا کر رہے ہیں۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’ملوث افراد کا کسی معاملے پر اختلاف ہوگیا جس پر وہ پبلک مقام پر اجتماعی جھگڑے میں ملوث ہوگئے‘۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’تمام ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے‘۔
’اجتماعی جھگڑا کرنے، پبلک مقام میں دنگا فساد کرنے اور ملک کے امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: