قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدھ تک سلسلہ جاری رہنے کی توقعات ہیں۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’نشرۃ النھار‘ سے گفتگو کرتے ہوئے موسمیات کے قومی مرکز میں موسمی تجزیہ کار عادل القازنلی نے کہا کہ مملکت میں اتوار سے بدھ تک 4 ریجن بارش اور بدلتے موسمی حالات سے متاثر رہیں گے۔
مزید پڑھیں
-
ریاض اور مکہ میں بارش کے حوالے سے الرٹ، احتیاطی تدابیر کا مشورہNode ID: 845361
-
مملکت کے کون سے علاقے پیر تک بارش کی زد میں رہیں گےNode ID: 845661
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ان 4 ریجنز میں ریاض، حائل، القصیم اور الشرقیہ شامل ہیں۔ یہاں بدھ تک موسم میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ رہے گا۔
قومی مرکز نے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش کا سلسلہ مشرقی ریجن میں رہنے کی توقعات ہیں اس لیے لوگ احتیاط سے کام لیں۔
واضح رہے کہ چاند رات سے ریاض ریجن میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔