سادہ دہی غذائیت اور طاقت سے بھرپور ہوتی ہے۔
روزانہ سادہ دہی کھانے سے ہماری صحت اور جسمانی نشونما پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اسی سلسلے میں انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے سادہ دہی سے حاصل ہونے والے جسمانی فوائد کی تفصیل بتائی ہے جو کے مندرجہ ذیل ہے۔
مزید پڑھیں
-
واک کے بغیر دل کی صحت کو کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے؟Node ID: 807386
-
سردی کے موسم میں بلڈ پریشر کو کم کرنے والی 10 مفید غذائیںNode ID: 818416
نظام انہضام کی بہتری
دہی میں لیکٹوبکائیلس اور بائیفیڈوبیکٹیریم جیسے پرو بائیوٹکس یا ’گُڈ بیکٹیریا‘ پائے جاتے ہیں جو معدے میں مائیکرواورگنزمز کا توازن برقرار رکھتے ہیں۔ ان پروبائیوٹکس سے نظام انہضام بہتر ہوتا ہے اور قبض، ہیضہ اور پیچش کے مسائل سے چھٹکارا ملتا ہے۔
قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے
سادہ دہی میں پائے جانے والے پروبائیوٹکس جسم میں امیون سیل تیزی سے پیدا کرتے ہیں جس سے جسم کو انفیکشنز اور بیماریوں کے خلاف جنگ میں قوت ملتی ہے۔ پروبائیوٹکس سے سوزش میں بھی کمی آتی ہے جس سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔
وزن قابو میں رہتا ہے
سادہ دہی میں پائے جانے والے پروبائیوٹکس اور پروٹین سے پیٹ بھرا رہتا ہے اور بھوک کم لگتی ہے جس کی وجہ سے وزن قابو میں رہتا ہے۔
ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں
دہی میں کیشلیئم بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے جس سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ کیلشیئم پٹھوں کی مضبوطی اور خون کو جمنے سے روکنے کے لیے بھی موثر ہے۔
اوسٹیوپوروسس کا خطرہ کم ہوتا ہے
باقاعدگی سے دہی کھانے سے اوسٹیوپوروسس کا خطرہ کم ہوتا ہے اور ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں۔ دہی میں کیلشیئم، میگنیشیئم، فوسفورس اور وٹامن ڈی پائے جاتے ہیں جن سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
دل کی صحت بہتر ہوتی ہے
دہی میں موجود پروبائیوٹکس بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں جن سے دل کی صحت بہتر رہتی ہے اور سٹروک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔