Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جان ابراہم کامیڈی فلم میں

ممبئی .... بالی وڈ اسٹار جان ابراہم کامیڈی فلم میں کام کریں گے۔ انہیں اکثر ایکشن فلموں کی آفرز ملتی ہیں لیکن ”گرم مسالہ، ہاﺅس فل۔ 2 اور ویلکم بیک “جیسی فلموں میں کام کرکے انہوں نے بتا دیا کہ وہ کامیڈی میں بھی کسی سے کم نہیں ۔ حالیہ برسوں میں جان ابراہم نے” فورس اور شوٹ آو¿ٹ ایٹ لوکھنڈ والا “جیسی ایکشن فلموں میں کام کیا ہے اور ان دنوں وہ پرمانو۔ دی اسٹوری آف پوکھران میں کام کر رہے ہیں۔ جان کی کامیڈی فلمیں بھی کامیاب ہوتی ہیں اور اسی لئے وہ ایک اور مزاحیہ فلم میں کام کرنے والے ہیں۔ ایسا خیال ہے کہ اس فلم کی ہدایت کاری انیس بزمی کریں گے جبکہ ٹی سیریز کے ساتھ کریز انٹرٹینمنٹ فلم کو پروڈیوس کرےگا ۔بتایا جا رہا ہے کہ جان کی ہیروئن کےلئے جاری تلاش کے درمیان پرنیتی چوپڑا سے بھی بات کی گئی ہے لیکن ان کی جانب سے ابھی کوئی مثبت اشارہ نہیں ملا۔ 

شیئر: