ٹریفک چالان پر اعتراض اور ادائیگی، محکمہ ٹریفک کا وضاحتی بیان
چالان کی ادائیگی یا 30 دن کے اندر اس پراعتراض دائر کیا جائے ( فوٹو: عاجل)
سعودی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ’ قانون کی شق 75 کے تحت چالان پراعتراض دائرکیا جاسکتا ہے‘۔
’خلاف ورزی کے مرتکب کو یہ حق ہے کہ وہ یا تو چالان کی ادائیگی یا 30 دن کے اندر اس پراعتراض دائرکرے‘۔
عاجل نیوز نے ٹریفک پولیس کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ چالان پراعتراض نہ کرنے یا اعتراض کیے جانے پر اسے رد کرنے پر چالان کی ادائیگی 15 دن کے اندر کی جانا ضروری ہے‘۔
’قانون کے مطابق متاثرہ شخص کو یہ حق ہے کہ وہ ادائیگی کے لیے 90 دن کی اضافی مہلت چالان کی اطلاع ملنے کے 15 دن کے اندر اندر طلب کرسکتا ہے‘۔
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا’ چالان کی اطلاع موصول ہونے پر ادائیگی نہ کرنے یا اس پراعتراض جمع نہ کرانے کی صورت میں 45 دن گزرنے کے بعد رعایت سے استفادہ نہیں کیا جاسکے گا‘۔