Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام پروجیکٹ کے تحت یمن میں مزید 857 بارودی سرنگیں صاف

چارلاکھ 37 ہزار616 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے 13 اپریل سے 19 اپریل 2024 کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 857 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
عرب نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے 75 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور782 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز کو تباہ کیا
مارب،عدن، الجوف، شبوہ، تعز، صنعا، لحج، صعدہ، البیضا، الضالع، الحدیدہ اور دیگر علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ 
مسام پروجیکٹ سعودی عرب کی جانب سے ان متعدد اقدامات میں سے ایک ہے جس نے یمنی شہریوں تک انسانی امداد کی فراہمی کےلیے راستے صاف کیے ہیں۔
یمن کے گورنریٹ مارب، عدن، الجوف، شبوہ، لحج، صنعا، البیضا، تعز، الحدیدہ، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے کارروائیاں کی گئی ہیں۔
 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 37 ہزار616 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
ان میں دو لاکھ 79 ہزار بغیردھماکے کی ڈیوائسز، ایک لاکھ 44 ہزار اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 8 ہزار سے زیادہ دیسی ساختہ ڈیوائسز اور 6 ہزار 495 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے کو 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔
یہ پروجیکٹ مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔

شیئر: