سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 21 اپریل 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تواصل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 250.88 ریال رہی۔
سنیچر کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 252.44 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 286.71 ریال، 22 قیراط ایک گرام 262.82 اور18 قیراط 215.04 ریال رہی ہے۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 286,710 ریال میں دستیاب رہا۔