Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کے عادی نے سپلائر کے خلاف شکایت درج کرادی

’جعلی مال فروخت کرنے پر مذکورہ شخص کو گرفتار کیا جائے‘ ( فوٹو: سبق)
کویتی پولیس میں منفرد نوعیت کی شکایت درج کرائی گئی ہے جس میں منشیات کے عادی شخص نے جعلی مال فروخت کرنے پر سپلائر کے خلاف کیس درج کرادیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق النعیم پولیس سٹیشن میں ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ فلاں شخص سے منشیات خریدی ہے مگر استعمال کرنے کے بعد نشہ نہیں ہوا۔
منشیات کے عادی شخص کا کہنا تھا کہ ’جعلی مال فروخت کرنے پر مذکورہ شخص کو گرفتار کیا جائے‘۔
شکایت موصول ہونے پر پولیس نے سپلائر کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے متعدد اقسام کی منشیات ضبط ہوئیں جو فروخت کے لیے تیار کی گئی تھیں۔
النعیم پولیس نے کہا ہے کہ ’شکایت کرنے والے کو منشیات کا استعمال کرنے پر اور سپلائر کو منشیات کی تجارت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے‘۔

شیئر: