Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گواہوں کو عدالتی تحفظ فراہم کرنے کےلیے نیا مرکز

گواہوں کو قانونی اور معاشرتی تحفظ فراہم کیا جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ادارہ پراسیکیوشن نے گواہوں اور اطلاع دینے والوں کو عدالتی تحفظ فراہم کرنے کےلیے نیا مرکز قائم کیا ہے۔
کسی بھی نوعیت کے جرم کے بارے میں مطلع کرنے والوں کو قانونی اور معاشرتی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
ایس پی اے کے مطابق پراسیکیوٹرجنرل شیخ سعود بن المعجب نے اس حوالے سے بتایا’ نئے مرکز کا مقصد جرم کی اطلاع دینے والوں کو کسی قسم مشکل میں مبتلا ہونے سے محفوظ رکھے گا‘۔
پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا ’نیا مرکز اطلاع دینے والے کی معلومات کو بھی خفیہ رکھنے کا پابند ہے‘۔
’ اگر انہیں روزگار کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو ادارہ ان کی مدد کرتے ہوئے ان کے لیے متبادل روزگار فراہم کرنے میں معاونت کرے گا‘۔
مرکز اطلاع دینے والے کو ہرقسم کی قانونی اور سماجی مدد بھی فراہم کرے گا۔
اگر انہیں کسی بھی حوالے سے نقصان پہنچنے یا دھمکی وغیرہ کا سامنا ہوتو اس صورت میں انہیں مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی مرکز کی ہوگی۔

شیئر: