Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی گیمبیا میں ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات

غزہ اور گرد ونواح کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو گیمبیا میں او آئی سی کانفرنس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت خاص طور پر غزہ اور گرد ونواح کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: