Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی قونصل جنرل کی جانب سے رحیم شاہ کے لیے اعزازی شیلڈ

قونصل جنرل نے گلوکار رحیم شاہ اور نغمہ ساز شہاب الدین کو اپنے دفتر مدعو کیا جہاں انہیں شیلڈز پیش کی گئیں۔ (فوٹو: قونصل خانہ یو اے ای)
پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے یو اے ای پاکستان دوستی کے نغمہ ساز اور گلوکار کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں شیلڈ سے نوازا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے کراچی میں موجود قونصل خانے کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق قونصل جنرل نے گلوکار رحیم شاہ اور نغمہ ساز شہاب الدین کو اپنے دفتر مدعو کیا جہاں انہیں شیلڈز پیش کی گئیں۔
اس موقع پر قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ پاکستان یو اے ای دوستی صدیوں سے قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گی۔ نغمے ملکوں کے درمیان محبت کا رشتہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای برادر ملک ہیں، ان کے عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ پاک یو اے ای نغمہ متحدہ عرب امارات میں بھی بے حد مقبول ہوا، نغمے کے بول سے محبت کا اظہار جھلک رہا تھا۔
قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ محنت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، اسی لیے آج ان کو بلا کر یہ شیلڈ دی جا رہی ہے۔

شیئر: