سعودی عرب میں 90 فیصد افراد کے زیر استعمال ایپ کونسی ہے؟
جمعرات 25 اپریل 2024 15:53
’سعودی عرب کی 90 فیصد آبادی واٹس ایپ استعمال کرتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
اتصالات و انفارمیشن ٹیکنالوجی اتھارٹی نے سعودی عرب میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپس کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی 90 فیصد آبادی واٹس ایپ استعمال کرتی ہے‘۔
’واٹس ایپ استعمال کرنے والے مردوں کی شرح 94.3 فیصد ہے جبکہ 86.4 خواتین ہیں‘۔
’دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ سنیپ چیٹ ہےجو آبادی کے 77.8 فیصد کے زیر استعمال ہے‘۔
’سنیپ چیٹ استعمال کرنے والے مردوں کی شرح 73.4 فیصد ہے جبکہ خواتین کی شرح 83.6 فیصد ہے‘۔
’سعودی عرب میں یوٹیوب کا تیسرا نمبر ہے جسے 74 فیصد آبادی استعمال کرتی ہے، 78.2 فیصد مرد اور68.3 فیصد خواتین ہیں‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے رہائشی روزانہ 7گھنٹے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں‘۔
’دن کے أوقات میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ کا استعمال رات 9 بجے سے 11 بجے تک ہوتا ہے جبکہ ہفتے کے دنوں میں جمعہ کے دن انٹرنیٹ کا استعمال زیادہ ہوتا ہے‘۔