Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل بن فرحان کی اٹلی، سپین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو لکسمبرگ میں سپین، اٹلی اور پولینڈ کے ہم منصبوں سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق خلیجی ممالک اور یورپی یونین کے درمیان سلامتی اورعلاقائی تعاون سے متعلق اعلی سطح کے فورم کے موقع پر یہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
سعودی اور ہسپانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اورسپین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غزہ کی پٹی،گرد ونواح کی صورتحال اوراس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
سعودی وزیر خارجہ سے اٹلی کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ملکوں کے لیے دلچسپی کے امور، دوطرفہ اور کثیر الجہتی  ہم آہنگی کو تیز کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔
مشرق وسطی میں پیش رفت خاص طور پر غزہ کے بحران کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
پولینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کئی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر پیش رفت بالخصوص غزہ بحران اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے کےلیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بیلجیئم اور لکسمبرگ میں سعودی سفیر خالد بن ابراہیم الجندان، یورپی یونین میں سعودی مشن کی سربراہ ھیفا الجدیع اور وزارت خارجہ کی مشیر منال رفوان بھی موجود تھیں۔

شیئر: